معلم کا کردار
*معلم کا کردار* آج کے دور کو میں دور شدید کہوں تو مبالغہ آرائی نہ ہوگی۔بیشتر افراد اپنی تکلیف یا دکھ درد سے پریشان نہیں ہیں بلکہ انہیں یہ غم لاحق ہے کہ فلاں فلاں شخص خوش حال کیوں ہے۔خود میں موجود خامیوں کا جائزہ لے کر خود احتسابی دور کی بات بلکہ اچھے بھلے انسان میں خامیاں ڈھونڈنا بتدریج مشغلہ کی شکل اختیار کیا جارہا ہے اور خصوصاًدرس و تدریس سے وابستہ یعنی *معلمین* پر دل کھول کر اس طرح تنقید کی جارہی ہے گویا کسی کسی بہترین شعر پر داد دی جارہی ہو۔ انسان خطاونسیاں کا پتلا ہے۔نفس پر مکمل قابو کسے ہے؟ کچھ غلطیاں معلمین سے انجانے میں ہو جاتی ہیں اور کچھ غلطیاں بعض معلمین قصداً کرتے ہیں بالخصوص اس مقدس پیشہ سے مکمل وفاداری نا کرنا۔ہم چنندہ معلمین کی غلطیوں کا حوالہ دے کر تمام معلمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور یہ حرکت انتہائی ناپسندیدگی کے زمرے میں آتی ہے۔ اگر ہم ٥٠/٦٠/٧٠کی دہائیوں کے معلمین سے اس دور کے معلمین کا موازنہ کریں تو بلاشبہ ان دہائیوں کے اساتذہ کرام سے اس دور کے استاد صاحبان کا کوئی موازنہ نہیں۔کیا وجوہ ہیں؟ ان دہائیوں کے معلمین اپنےپیشہ کو مقدس فریضہ سمجھتے تھے۔نیت خالص ...